Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بریگیڈئر مصطفیٰ کمال برکی اور3اہلکارفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک |

بریگیڈئر مصطفیٰ کمال برکی اور3اہلکارفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

اسلام آباد،راولپنڈی،ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے شہید بریگیڈئر مصطفیٰ کمال برکی اور3اہلکاروں کو پورےفوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقہ انگوراڈا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بیساکھی گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔

ان کی نماز جنازہ قاری خلیل احمد سراج نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد راشد، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج عبدالغفور آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤف بابر قیصرانی سمیت مختلف مکاتب فکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔علاوہ ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سگوآپریشن میں شہیدہونے والے پاک فوج کے تینوں شہداکوپورے فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیاگیا۔

حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسداور سپاہی عیسیٰ کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی،شہدا کی نماز جنازہ لودھراں، میاں چنوں اور زیارت جنوبی وزیرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسروں اور شہداکے اہلخانہ نے شرکت کی۔

حوالدار اظہر اقبال کو لودھراں، نائیک محمد اسد کو میاں چنوں اور سپاہی عیسیٰ کو ان کے آبائی علاقہ جنوبی وزیر ستان میں سپرد خاک کیا گیا۔