کراچی : قومی اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کیلیے بینکس کے اوقات کار کا اعلان کردیا۔
قومی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے نئے اوقات کار کے نوٹی فکیشن پر پیر سے عملدرآمد ہوگا۔ جس کا اطلاق بینکوں اور مالیاتی اداروں پر ہوگا۔
بینک اور مالیاتی ادارے پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک بلا وقفہ خدمات فراہم کریں گے۔
جمعہ کےروز بینک مالیاتی ادارے صبح 8:30 سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ خدمات فراہم کریں گے۔