Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
بانیان پاکستان کے تصور کے مطابق ریاست کو سنوارنا چاہتے ہیں : خالدمقبول |

بانیان پاکستان کے تصور کے مطابق ریاست کو سنوارنا چاہتے ہیں : خالدمقبول

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان ایک ایسے نظام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جو بانیان پاکستان کے مشن کے مطابق ہو۔انہوں نے 83 ویں یوم پاکستان کی مبارکباد قوم کو دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و تعمیر میں نوجوانوں اور طالب علموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن 1940 میں بانیان پاکستان نے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا جو 14 اگست 1947 کو شرمندہ تعبیر ہوا۔خالد مقبول کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کا عزم کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق تعمیر کریں گے اور اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست بنائیں گے جہاں سب کو بلاامتیاز مذہب، رنگ و نسل برابری کے حقوق حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا وطن چاہتے ہیں جہاں جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام نہ ہو بلکہ ایک ایسا نظام ہو جہاں کسان کی نمائندگی کسان، مزدور کی نمائندگی مزدور اور عوام کی نمائندگی مخصوص خاندانوں کے بجائے ان کے حقیقی نمائندے کر رہے ہوں۔