Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
11 اموات , 77 زخمی , این ڈی ایم اے نے زلزلے سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی |

11 اموات , 77 زخمی , این ڈی ایم اے نے زلزلے سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر مبنی رپورٹ جاری کردی
کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق تمام افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جن میں 2 بچے، 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر 77 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پنجاب کے مختلف مقامات پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 2 ہے۔زلزلے میں مجموعی طور پر 172 گھروں کو نقصان ہوا، خیبرپختونخوا میں 169، آزاد کشمیر میں 2 گھروں کو نقصان، خیبرپختونخوا میں 22 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، خیبرپختونخوا میں 4 سکولوں اور 4 عمارتوں کو معمولی نقصان ہوا، گلگت بلتستان میں ایک مسجد شہید ہوئی، غذر میں ساندی یاسین پل کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

زلزلے میں مجموعی طور پر19 مویشی ہلاک ہوئے جن میں خیبرپختونخوا میں 17، آزادکشمیر میں 2 مویشی ہلاک ہوئے، گلگت بلتستان میں مویشیوں کا باڑہ بھی گر گیا، آزاد کشمیر میں مویشیوں کے ایک باڑے کو جزوی نقصان ہوا۔