پشاور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لنڈی کوتل میں تاریخی میس کا دورہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی نے دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ یہ دورہ شاندار رہا، فرنٹئیر کور نارتھ کے دستوں کے ساتھ گزارا گیا دن اچھا رہا۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’بحیثیت قوم ہم آرمڈ فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔