ممبئی : عدالت نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہو ل گاندھی کو سنہ 2019 کی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کو مجرم کہنے پر دو برس قید کی سزا سنائی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق راہُول گاندھی جو کانگریس کے مرکزی رہنما ہیں اور سورت کی عدالت میں خود بھی موجود تھے۔
انہیں سزا سنائے جانے کے فوراً بعد ضمانت مل گئی کیونکہ ان کے وکلا نے (فیصلے کے خلاف) اپیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔