کراچی : عاطف اسلم نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بیٹی کی تصویر شیئر کی لکھا کہ ان کی بیٹی اور اہلیہ سارہ خیریت سے ہیں، ساتھ ہی گلوکار نے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
گلوکار عاطف اسلم کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی بیٹی حلیمہ کی تصویر کو شیئر کیا تاہم انہوں نے بچی کے منہ کو چھپاتے ہوئے تصویر پر لکھا “بیوٹی سلیپ”۔
تصویر پر عاطف نے لکھا کہ بلاآخر انتظار ختم ہوا ، میرے دل کی نئی ملکہ آگئی ہے۔ سارا اور بی بے خیریت سے ہیں الحمداللہ ۔
ساتھ ہی عاطف نے لکھا کہ ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔ عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کی جانب سے رمضان کی مبارک باد بھی دی ۔ گلوکار نے اپنی بیٹی کا نام حلیمہ رکھا۔