اسلام آباد : سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم کے تدارک کےلیے وزارت داخلہ نے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا افسران شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور فیس بک کے بعض اکاؤنٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا۔اس ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہوگی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس سوشل میڈیا سے متعلق سفارشات بھی دے گی۔