Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایشیا کپ پاکستان میں ہونے کا امکان, بھارت کے میچز بیرون ملک مقام پر کھیلے جائیں گے |

ایشیا کپ پاکستان میں ہونے کا امکان, بھارت کے میچز بیرون ملک مقام پر کھیلے جائیں گے

لاہور : 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں ہونے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے میچز بیرون ملک مقام پر کھیلے جائیں گے۔

کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی اور پی سی بی دونوں ابتدائی تعطل کے بعد ایک حل کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس پلان کے تحت دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ٹورنامنٹ کے میچز پاکستان سے باہر کسی نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتی ہیں۔

بیرون ملک مقام کا ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا تاہم متحدہ عرب امارات، عمان، سری لنکا اور انگلینڈ پانچ میچوں کی میزبانی کے ممکنہ دعویدار ہیں۔ ان میں سے دو میچز پاکستان اور انڈیا کے ہیں۔

بھارت اور پاکستان چھ ملکی ایشیا کپ میں کوالیفائر کے ساتھ ایک ساتھ گروپ میں ہیں۔ 50 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا آغاز رواں برس ستمبر میں ہو گا۔

سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان دوسرے گروپ میں ہیں۔ 13 سے زائد دنوں میں فائنل سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایشیا کپ 2022 کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ میں سے دو دو ٹیمیں سپر فور میں جائیں گی اور ان میں سے دو فائنل کھیلیں گی۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تین میچز کھیلے جانے کے امکانات ہیں۔