تیونس : تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
زرائع کے مطابق تیونس کے کوسٹ گارڈز نے کشتیوں میں سوار 84 افراد کو بچا لیا جبکہ تینتیس افراد تاحال لاپتا ہیں۔
زرائع کا مزید کہنا ہے کہ تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرکے اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔