لاہور: لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ مینار پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ نیازی، میاں محمد اسلم اقبال کا مینار پاکستان کا دورہ جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
25 اور 26 مارچ کو بعد نماز تراویح مینار پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام تاریخی جلسہ ہو گا، پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے میں شہریوں کی ریکارڈ شرکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔