کراچی : کراچی کے علاقے جوہر آباد میں 2 منزلہ گھر میں پراسرار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں لگ سکا ہے، دھماکے کے نتیجے میں گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کا ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جو مالک مکان ہے، زخمی کو ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کی وجہ سے گھر کا گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل تباہ ہو گئی، زخمی ہونے والا مالک مکان گراؤنڈ فلور پر رہتا تھا۔
دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے گھروں کی کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔