کراچی : ناظم آباد پاپوشنگر قبرستان کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردت کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے میاں بیوی ہیں ۔
زخمیوں کی شناخت 39 سالہ دانش حیات ولد سکندر حیات اور 30 سالہ عروج زوجہ دانش کے نام سے کی گئی ، زخمی میاں بیوی نارتھ ناظم آباد بلاک E اشرف کمپاؤںڈ کے رہائشی ہیں ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔