اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی وارنٹ معطلی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔سینئئر سول جج نے عمران خان کے 29 مارچ تک ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
قبل ازیں اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ معطلی میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔