ممبئی : معروف آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے نے میوزک پلیٹ فارم سے سیکڑوں بھارتی گانے ہٹا دیے۔اسپاٹی فائے کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے سے بالی ووڈ میوزک سے محبت کرنے والوں کو بہت مایوسی ہوئی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم زی میوزِک کمپنی کے ساتھ لائسنسنگ معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے لیکن جلد ہی باہمی رضامندی سے حل تلاش کرنے کی امید میں نیک نیتی سے مذاکرات جاری رکھیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، آڈیو اسٹریمنگ سروس نے زی میوزِک کمپنی کے ساتھ لائسنس کا تنازعہ حل نہ ہونے کے بعد بھارتی گانوں کی ایک طویل فہرست کو اپنے میوزک پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔