Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی : ذخیرہ اندوزی و منافع خوری روکنے کے لئے ترمیمی آرڈیننس جاری |

کراچی : ذخیرہ اندوزی و منافع خوری روکنے کے لئے ترمیمی آرڈیننس جاری

کراچی: سندھ حکومت کی طرف سے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کوقابو کرنے کے لیے ترمیمی آرڈیننس گورنر سندھ کے دستخط کے بعدجاری کردیا۔

مہنگائی اورذخیراندوزوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیاہے، جس کے مطابق ضلعی سطح پر ریونیو افسران کو پرائس چیکنگ کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں اور کارروائی کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ زائد قیمت پر فروخت کرنے والے اور ذخیرہ اندوز موقع پر گرفتار ہوسکیں گے۔

فیصلے کے مطابق اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت پر فروخت کرنے والے عناصر جیل جانے کے ساتھ 2 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ادا کریں گے۔ نیز کاروباری مقامات اور مراکز پر اشیائے ضروریہ کی سرکاری لسٹ رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے اور لسٹ نہ رکھنے پر 10 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک فوری جرمانہ ہوگا۔

سندھ حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں اور زائد قیمت لینے والوں کے خلاف اطلاع دینے والوں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درست اطلاع دینے والے شہریوں کو جرمانے کا 10 فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔ترمیمی آردیننس گورنر سندھ کے دستخط کے بعدجاری کردیا گیا ہے۔