کراچی ،لاہور : ملک بھر میں انقلابی شاعر حبیب جالب کا95واں یوم پیدائش منایاگیا ۔ اس سلسلے میں ادب و سخن سے وابستہ حلقوں میں ان کی یاد میں تقاریب کا اہتمام کیاگیا جبکہ ان کے مداحوں سے سوشل میڈیا پر جالب کی تصاویر اور اشعار کا تبادلہ کیا، وٹس ایپ پر موجود جالب سے مداحوں نے اپنی ڈی پی اور اسٹیٹس پر ان کی تصاویر لگا کر جالب کو خراج تحسین پیش کیا۔
حبیب جالب24مارچ1928ء کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے ۔حبیب جالب کی انقلابی شاعری کے پانچ مجموعے منظر عام پر آئے جن میں بر گ آور، سر مقتل،عہد ستم،ذکر بہتے لہو کااور گوشے میں قفس کے قابل ذکر ہیں انہیں پاکستانی فلم ’’زرقا‘‘ کے ایک مشہور گانے ’’رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔
حبیب جالب 12مارچ 1993ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔حبیب جالب کی وفات کے 16برس بعد انہیں ان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے نوازا۔