ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے شہری ندھال محمد الرحمہ دل کے دورے کے قریب تھے لیکن لاعلم تھے تاہم سمارٹ واچ کے نوٹیفکیشن نے ان کی زندگی بچالی۔
ایک انٹرویو میں ندھال نے بتایا کہ میں دوستوں کیساتھ تھا تو اسمارٹ واچ نے بار بار نوٹیفکیشن کا الارم دینا شروع کر دیا لیکن میں نے توجہ نہیں دی اور نوٹیفکیشن کو خاموش کر دیا،کچھ دیر بعد واچ نے دوبارہ الارم دینا شروع کر دیا، میں نے چیک کیا تو نوٹیفکیشن میری صحت سے متعلق تھا۔
ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرایا تو رپورٹ دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ میں ہارٹ اٹیک کے قریب پہنچ چکا تھا۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ میری 70 سے 80 فیصد شریانیں بند ہو چکی ہیں۔
ڈاکٹرز نے ندھال کی سرجری کی اور بند شریانوں کو کھول دیا۔ندھال نے کہا اب میں مسلسل سمارٹ واچ پہنے رکھتا ہوں۔