کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے بعد دیوار پھلانگ کر فرار اورپچھلے دروازے سے حکومت بنانے اور جوتے چمکانے والے علی زیدی جو ایک کونسلر بننے کے قابل نہیں تھے۔
انہوں نے کہاکہ وہ بتائیں کہ کس کے جوتے چمکانے پر انہیں وفاقی وزیر بنایا گیا؟ ماضی میں مخالف پارٹیوں کے رہنماؤں کیخلاف کارروائی کرنے والوں پر جب آج دیوار تنگ ہورہی ہے تو انکی چیخیں نکل رہی ہیں۔
ا ن کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو کراچی سمیت پاکستان بھر میں اپنا صفایا نظر آرہا ہے اس لئے یہ دوسروں کی کردار کشی کرنے میں مصروف ہیں۔