Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مینار پاکستان جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے |

مینار پاکستان جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے

لاہور : تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں مینار پاکستان گراؤنڈ جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے، راوی پل، ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے راستے بند ہیں۔

شاہ عالم مارکیٹ میں بھی کنٹینرز لگا دیےگئے، سگیاں پل اور انجنیئرنگ یونیورسٹی روڈ کے راستے بھی بند کر دیے گئے۔

انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آج رات مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے رکھی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 500 کے قریب کارکن پکڑے گئے ہیں۔