لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
حسان نیازی کو کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر حسان نیازی کی ضمانت منظور کی۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کی جانب سے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ میں 18 مارچ کو مقدمہ درج کیا گیا ، ان پر اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت کوئٹہ کے تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔تھانہ ایئر پورٹ کوئٹہ کے سب انسپکٹر عبد الہٰی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا