Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظورکرلی |

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظورکرلی

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان تین مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی 4 اپریل تک ضمانت منظور کی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شامل تفتیش ہونا ہے اور ایک ایک لاکھ کا مچلکہ دینا ہے۔جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ کسی بھی تاریخ پر غیر حاضر نہیں ہونا۔عمران خان نے جج اعجاز احمد بٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا ’جی سر’ ۔اس سے قبل عمران خان نے لاہور میں درج 3 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گری عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔