برسلز : اٹلی جانے والی تارکین وطن کی ایک اور کشتی تیونس کے قریب ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ 2 روز میں کشتی ڈوبنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے اور ان واقعات میں اب تک 67 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں