Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ناصر شاہ نے عمران کی عدالت میں پیشیوں پر کیا تبصرہ کیا؟ جانیے! |

ناصر شاہ نے عمران کی عدالت میں پیشیوں پر کیا تبصرہ کیا؟ جانیے!

کراچی : سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بلٹ پروف برقع پہن کر عدالت جاتے ہیں جو ان پر اچھا بھی لگتا ہے۔اپنے ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ یہ کریڈٹ عمران خان کو ہی جاتا ہے کہ انہوں نے بلٹ پروف بر قع متعارف کرایا نہیں تو یہ کسی خاتون کا حق تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اس ایجاد پر عارف علوی صاحب کو عمران خان کو کوئی تمغہ دینا چاہیے تھا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ عمران جدید انقلابی لیڈر ہے جو بلٹ پروف گاڑی میں آتا ہے، بلٹ پروف برقع پہنتا ہے اور بنکر میں سوتا ہے لیکن مسائل غریبوں کے حل کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں پہلے بھی کافی مسخرے گزرے ہیں، عمران کی شکل میں ایک اور صحیح۔