Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار | زرائع نیوز

مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار

کراچی: گلستان جوہر پولیس نے سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اکیس مارچ کی صبح دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ دل نمبر 201/2023 گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا ۔ جس کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف مقامات میں چھاپہ مار کارروائی وان کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ ملزمان علی اکبر اور تنویر اُجرتی قاتل ہیں اور ماضی میں سیاسی جماعت کیلئے بھی کام کرچکے ہیں ۔ ملزمان کو مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مولانا کو پلاٹ کے تنازعے پر قتل کیا گیا ہے ۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی مگر تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ اجرتی قاتل ہیں ، گرفتار ملزمان دو ہزار تیرہ میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں ۔