Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ہمیں اپنے حقوق کی جنگ ٹویٹر پر لڑنی ہے، مصطفیٰ کمال |

ہمیں اپنے حقوق کی جنگ ٹویٹر پر لڑنی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ دور جدید میں سوشل میڈیاایک طاقت ور ہتھیار بن چکا ہے جس کا مثبت استعمال ملک میں انقلاب برپا کرسکتا ہے ،اگر آج کے ان نامساعد حالات سے نمٹنا ہے تو ہمیں دور حاظر کے حساب سے چلنا ہوگا،ہمیں اب ملکر اس شہر کے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے میدان عمل میں آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب ایک جدید دور ہے اور اس دور میں ہمیں کسی کا گریبان نہیں پکڑنا اب ہمیں اپنے حقوق کی جنگ ٹوئیٹر پر لڑنی ہے، اپنے مسائل کو دنیا تک سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچانا ہے اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے ٹرینڈز چلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر مردم شُماری کی مہم کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی ڈیجیٹل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قاٸمخانی، اراکین رابطہ کمیٹی، ارکین سی او سی، اراکین ڈیجیٹل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن موجو تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک پارٹی کا سربراہ اور اسکے کارکنان اپنی ذاتی خواہشات کے لئے ٹوئیٹر پر ٹرینڈز چلاکر ریاستی اداروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، کیونکہ پاکستان میں اب ٹاپ ٹرینڈز فیصلے کرتے ہیں ہمیں بھی اب پیسے جمع کرکے موبائل فونز خرید نے ہوں گے اور اپنے لوگوں کے مسائل کو اس طرح سے حل کرنا ہوگا،جو شخص اپنے مسائل کا حل چاہتا ہے تو پھر اسے ایک ویڈیو بنانی ہوگی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا ہوگا اور اگر ہم اپنے مسائل کو اس طرح حل نہیں کرواسکتے تو پھر ہمیں رونا گانا نہیں کرنا چاہیے کہ پانی نہیں آرہا بجلی نہیں ہے گیس نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہری علاقوں میں رہنے والوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الرؤف نے مردم شماری کے حوالے سے شرکا کو تفصیلی آگاہی بھی دی۔