Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں ’مردم شماری ہماری ریڈ لائن‘ ڈیجٹل مہم کا آغاز |

کراچی میں ’مردم شماری ہماری ریڈ لائن‘ ڈیجٹل مہم کا آغاز

پاکستان بھر میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے تاہم کراچی اور سندھ میں اس حوالے سے شہریوں اور سیاسی جماعتوں کے شدید تحفظات ہیں۔

ان تحفظات کی بنیاد پر شہریوں اور بالخصوص ایم کیو ایم پاکستان کی سوشل میڈیا ٹیم نے مردم شماری درست انداز سے کرنے کے لیے حکومت اور ادارہ شماریات پر دباؤ ڈالنے کیلیے ڈیجیٹل مہم چلائی۔

ٹویٹر پر شروع ہونے والی مہم دیکھتے ہی دیکھتے شہریوں میں پھیل گئی اور انہوں نے ’درست مردم شماری‘ / ’مردم شماری ہماری ریڈ لائن‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جس کے باعث یہ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔

اس ہیش ٹیگ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ، صحافیوں نے بھی ٹویٹس کیے اور مردم و خانہ شماری کی سست روی پر سوالات اٹھائے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے صارفین نے بڑی تعداد میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور درست گنتی کا مطالبہ کیا۔

مردم شماری کی درست مہم حوالے سے ایم کیو ایم سوشل میڈیا ٹیم سب سے زیادہ فعال نظر آئی۔

واضح رہے کہ متعدد شہریوں نے شکایات کی ہیں کہ مردم و خانہ شماری کیلیے سرکاری ٹیمیں تاحال اُن کے گھروں تک نہیں پہنچی جبکہ شماری خانہ ختم ہونے میں چند ہی روز باقی ہیں۔

واضح رہے کہ اسوقت پورے ملک میں ڈیجیٹل مردم شماری کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

ہیش ٹیگ پر کیے گئے مزید ٹویٹس