Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نوابشاہ ایئرپورٹ اچانک 2 ماہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے لئے بند |

نوابشاہ ایئرپورٹ اچانک 2 ماہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے لئے بند

لاڑکانہ :نوابشاہ ایئرپورٹ کو اچانک 2 ماہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے لئے بند کردیا گیا۔

نواب شاہ ہوائی اڈے کی بندش کے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا،جس کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ائیرپورٹ جہازوں کے فلائٹ آپریشن کے لئے بند رہے گا۔

فلائٹ آپریشن نوابشاہ ائیرپورٹ جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس دوران فکس ونگ(ہوائی جہاز)23 مئی تک نوابشاہ ائیرپورٹ پرنہیں اتر سکیں گے،صرف ہیلی کاپٹر ٹیک آف لینڈ کرسکیں گے۔

ہیلی کاپٹرز کو بھی صرف دن کی روشنی میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔