Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سازش کے تحت حکومت گرائی گئی، لوگوں کا جنون کنٹینر نہیں روک سکتے، عمران |

سازش کے تحت حکومت گرائی گئی، لوگوں کا جنون کنٹینر نہیں روک سکتے، عمران

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مینارپاکستان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہرقسم کی رکاوٹوں کے باوجود یہاں پہنچنے پرکارکنوں کومبارکباد پیش کرتاہوں،جوآج طاقت میں ہیں انکو ایک پیغام جانا چاہئے کہ لوگوں کاجنون کنٹینرزنہیں روک سکتے،ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی،سازش کے تحت ملک کودلدل میں پھنسایاگیا،سازش کرکے جرائم پیشہ لوگوں کوہمارے ملک پرمسلط کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ آ ج میں آپ کوبتائوں گاکہ کیسے ملک کودلدل سے نکالناہے،جو انسان یاملک غلام ہوکیاا س نے کبھی کوئی بڑاکام کیاہے؟ علامہ اقبال نے سمجھایاکہ صرف آزادلوگوں کی حیثیت ہوتی ہے،جلسہ روکنے کیلئے ہمارے دو ہزارلوگوں کوگرفتارکیاگیا،کنٹینرزلگائے گئے،جب قوم فیصلہ کرلیتی ہے توپھرکوئی نہیں روک سکتا،باہرکےممالک میں لوگوں کوامربالمعرف پرچلتے دیکھا،ظلم کے سامنے کھڑے ہوتے دیکھا،میں نے اپنی قوم کوہرظلم برداشت کرتے دیکھا،جوقوم ظلم کیخلاف کھڑی نہیں ہوتی وہ غلام بن جاتی ہے،غلام ہمیشہ اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن اس زندگی میں ذلت ہے،انسان ہمیشہ آزادی چاہتاہے،غلام رینگتے ہیں،میری نظرمیں سب سے بڑاخوف کابت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اصل آزادی تب ملتی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو،انصاف کامطلب طاقتوراورکمزورکیلئےیکساں قانون ہو،بدقسمتی سے عام آدمی تھانہ کچہری میں ٹھوکریں کھاتاپھرتاہے،یورپ میٰ تھانہ کچہری کاکلچرنہیں کیونکہ وہاں انصاف ہے،پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں اسی لئے جنگل کاقانون رہا،طاقتورجوچاہے کمزورکیساتھ کرے کیونکہ قانون ہی بے بس ہے۔

عمران خان نے کہاکہ میری مقدمات میں سنچری توہوگئی ،143کیسزہوگئے ہیں،میرے خلاف 40دہشتگردی کے کیسزدرج کئے گئے ہیں،اندرون سندھ زرداری سسٹم مسلط ہے،لوگ بے بس ہیں،اندرون سندھ کوئی آدمی ظلم کیخلاف آواز نہیں اٹھاسکتا۔

عمران خان نے مزیدکہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں لیکن قانون نہیں،بدقسمتی یہ ہے کہ ڈیموکریٹس نے بھی قانون کوچلنے نہیں دیا،قانون کی حکمرانی سے ہمیں جوآزادی ملنی چاہئے تھی وہ نہیں ملی،قوم کواصل آزادی تب ملتی ہے جب انصاف ہوتاہے،جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قسمت میں تباہی ہے،کوئی قانون نہیں ہے،جس کودل کرتاہے گھروں سے اٹھالیاجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ 25مئی کوہم نے مارچ کیاتولوگوں کوگھروں میں گھس کراٹھالیاگیا،سپریم کورٹ کے حکم پر30اپریل کوپنجاب کالایکشن کرانے کااعلان کیاجاتاہے،صبح خبریں آتی ہیں پولیس نے تیاری کرکے ہرجگہ ناکے لگادیئے ہیں،ہمارےلوگوں کواشتعال دلانے کیلئےشیلنگ اورتشددکاراستہ اپنایاگیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ظل شاہ کے جسم پرتشددکے 26نشانات تھے،ظل شاہ کوقتل کرکے انہوں نے نہرکنارے پھنک دیا،اس کے قتل کاکیس بھی میرے خلاف بنالیا،آج پورے پاکستان میں ایساہی ہورہاہے،ظلم جن پرکیاجاتاہے پرچہ بھی ان پرہوتاہے۔

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر کامیاب پاور شو،کنٹینر زبھی کارکنوں کا راستہ نہ روک سکے ،کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے کے باوجود کارکن کئی میل پیدل چل کر جلسہ گاہ تک پہنچے،کارکنوں کا جذبہ قابل دید تھا ،مینار پاکستان ،راوی روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کودشواری کا سامنا کرنا پڑا، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شام سے ہی شروع ہو گیا تھا ۔

آزادی چوک، ریلوے اسٹیشن، اک موریہ پل، ضلع کچہری ،سگیاں پل و دیگر راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا جس کے باوجود لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کئی میل دور کھڑی کر کے پیدل جلسہ گاہ پہنچے ، کارکنوں کا کہنا تھا اگر ہمیں 10 میل بھی پیدل چل کر آنا پڑتا تو ہم نے آنا تھا ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے میں آنے والے افراد کی تعداد کےمتعلق سپیشل برانچ کے اہلکار ساتھ ساتھ اپنی رپورٹ بھی بناتے رہے اور اعلی حکام کو آگاہ کیاگیا ۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کاکہنا تھا پنجاب حکومت نے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے ،کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور بعض رہنمائوں کیساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد کوگرفتار کیا گیا لیکن اس کے باوجود پولیس کارکنوں کا راستہ نہ روک سکی ۔