Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے | زرائع نیوز

حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

کوئٹہ : چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

کوئٹہ میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے چیمبر میں طلب کر کے راہداری ریمانڈ دیا۔اس سے قبل حسان نیازی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزحسان نیازی کی ضمانت ہو گئی تھی تو اسے کس قانون کے تحت جیل بھیجا گیا؟۔اقبال شاہ نے کہا کہ ہم نےجیل انتظامیہ کو مچلکے پیش کر دیے تھے مگر حسان کو رہا نہیں کیا گیا، جیل انتظامیہ کے پاس حسان نیازی کو رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حسان نیازی کو بدنیتی سے 3 ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا، کس قانون کے تحت حسان نیازی کی پنچاب پولیس نے حوالگی مانگی ہے؟۔

حسان نیازی کے وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ 3 ایم پی او کے غیر قانونی آرڈر اور گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔