Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بھارتی سیاست میں "میر جعفر میر صادق " لفظ کا استعمال ,کیا پریانکا بھی عمران کی پیروی کرنے لگیں! |

بھارتی سیاست میں “میر جعفر میر صادق ” لفظ کا استعمال ,کیا پریانکا بھی عمران کی پیروی کرنے لگیں!

ممبئی : تحریکِ انصاف عمران خان کے بعد بھارت میں بھی اپوزیشن جماعت کی ایک رہنما نے اپنی تقریر میں میر جعفر لفظ استعمال کیا۔بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کی نااہلی کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کی بہن پریانکا گاندھی نے راہول گاندھی کو شہید کا بیٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہر روز ان کی توہین کرتی ہے یہاں تک کہ ان کے خاندان کو بھی نہیں بخشا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ میرے بھائی کو غدار اور میر جعفر کہتے ہیں، آپ اس کی ماں کی توہین کرتے ہیں، آپ کے وزیرِ اعلیٰ کہتے ہیں کہ راہول گاندھی کو نہیں معلوم کہ اس کی ماں کون ہے۔

پریانکا گاندھی نے کہا کہ آپ روز میرے خاندان کی توہین کرتے ہیں لیکن اس پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاتا۔