کراچی : سندھ کے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی میں رمضان فٹبال کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے فٹبال کو کک لگائی جس سے فٹبال سامنے کھڑے فوٹوگرافر کو جا لگی۔
اس صورتِ حال پر صوبائی وزیر نے فوٹو گرافر سے معذرت کی۔کراچی میں ہونے والے اس ایونٹ میں شہر کی 8 ٹیمیں شریک ہیں، ٹورنامنٹ میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی بھی ایکشن میں ہیں۔