کراچی: کورنگی میں گزشتہ روز مرتضیٰ چورنگی پر واقع زیرِ تعمیر فیکٹری کی گرنے والی چھت کے ملبے سے ایک مزدور کی لاش نکال لی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے ملبے سے ایک مزدور زبیر کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
متوفی کے اہلِ خانہ کے مطابق محمد زبیر گھر کا واحد کفیل تھا، جو 2 ماہ قبل دھابیجی سے کراچی آیا تھا۔