کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان المبارک کی سحری اسلم روڈ پرشہرکے قدیم علاقہ میں مشہورنہاری ہاؤس پرکی۔
گورنرسندھ نے کہا کہ عوام میں جانیکا مقصد انکے مسائل سے آگاہی ہے،اس موقع پروہاں موجود عوام نے اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گھٹن کے اس تناؤ میں گورنرکو اپنے درمیان پاکرخوشی محسوس کرتے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوامی گورنرکے لقب پرفخرہے،پورا رمضان گورنرہاؤس میں افطارکا سلسلہ جاری رہیگا،گورنرسندھ نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں،انتظامیہ بازاروں میں جائے اورریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے،گورنرسندھ مزید کہا کہ لوگوں کا سمجھنا ہے کہ جب عہدے ملتے ہیں تو حکمران عوام سے رابطہ توڑلیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے ملاقات کیلئے روزانہ کسی نہ کسی فوڈ اسٹریٹ پرجاؤںگا کیونکہ عوام سے مل کرانکے درمیان جاکرصحیح معنوں میں خوشی ہوتی ہے،کراچی معیشت کا شہر ہے اس میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں،بچت ایکسپو 28 مارچ سے 2 اپریل تک ایکسپو سینٹرمیں منعقد ہوگی۔