کراچی : عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف بیانات دینے پر شہری نے مقدمہ درج کرایاہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق حسان نیازی سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کیخلاف مہم چلارہا ہے،حسان نیازی کی اداروں کیخلاف مہم سے شہریوں کی دل آزاری ہورہی ہے،حسان نیازی ملکی اداروں کیخلاف تزہیک آمیز روایہ اختیار کررہا ہے, ملکی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر حسان نیازی کیخلاف کارروائی کی جائے۔
کراچی پولیس کے مطابق حسان نیازی کیخلاف محمد اقبال نامی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔