سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حصہ نہ لینے کے باوجود عوام نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کروا دیا
سندھ کے 15 اضلاع میں 59 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 39 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے نے 6 اور پی ٹی آئی نے 2 سیٹیں حاصل کیں۔
بائیکاٹ اور حصہ نہ لینے کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کے حصے میں ایک نشست آئی جبکہ 9 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
15اضلاع میں بلدیاتی ری پولنگ:کراچی ، سکھر ودیگر شہروں میں پیپلزپارٹی کامیاب
بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج جاری ہونے کے بعد تمام یونین کونسلوں میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں منتخب ہونے والے چیئرمینز، وائس چیئرمنز، کونسلرز حلف اٹھائیں گے جس کے بعد میئرز کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔