ممبئی : بالی ووڈ کی بے بو سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان 2 سے آوٹ ہوگئی ہیں جبکہ نئی اداکارہ پوجا ہیگڑے اس فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیریں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی سُپر ہٹ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا سیکوئل’ بجرنگی بھائی جان 2‘ بنانے جارہے ہیں، جس کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بجرنگی بھائی جان میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کرینہ کپور فلم کے سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گی۔
بجرنگی بھائی جان 2 کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اس فلم کی کاسٹ میں دبنگ خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ہیروئن پوجا ہیگڑے شامل ہیں۔
ڈائریکٹر وجے ندرا پرساد کا بتانا ہے کہ فلم کی کہانی سلمان کو سنائی ہے اور انہیں پسند آئی ہے اب گیند انہی کے کورٹ میں ہے کہ وہ کرینہ کپور کی جگہ پوجا ہیگڑے کو شامل کریں گے یا پھر کرینہ ہی فلم کی ہیروئن ہوں گی۔