Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
افغانستان سے شکست کے بعد مکی آرتھر نے قومی ٹیم کو کیا مشورہ دیا ؟ |

افغانستان سے شکست کے بعد مکی آرتھر نے قومی ٹیم کو کیا مشورہ دیا ؟

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار مکی آرتھر کا بیان سامنے آ گیا۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مکی آرتھر نے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ گروم کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق اور محمد حارث میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن فرنچائز کرکٹ کے مقابلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر اور ذمے داریاں مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کریں انہیں وقت دیں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیں، اس طرح جونوان کرکٹرز بہتر ہوں گے۔