اسلام آباد : تحریک انصاف کےچیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت منظورکرلی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری روک دی ،سماعت کےدوران چیف جسٹس نےریماکس دیتے ہوئےکہاکہ سکیورٹی کا مسئلہ حل ہونے تک ہائیکورٹ میں ہی ضمانت کیس سنا جائےگا۔
عدالت نےریماکس میں کہا کہ حتمی ضمانت کےلئےآپ کو جانا اے ٹی سی ہی پڑےگا۔
عمران خان کی درخواست پروفاقی حکومت کونوٹس جاری کردیا گیا۔
عدالت نےعمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے پروفاق سے جواب بھی طلب کرلیا ہے ۔