کراچی: عشق زہے نصیب اور محبت تجھے الوداع میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے فنکار زاہد احمداب پاکستا ن کے ٹی وی کی تاریخ میں نئی سیریز 101طلاقیں میں اب ایک بالکل منفرد کردار میں نظرآئیں گے۔
اوج پروڈکشنز کی ملٹی ورس انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کی جانے والی نئی سیریزکے کہانی کار اور ہدایت کار عمر اکرام ہیں۔ڈرامے کے ستاروں میں زاہد احمد کے ساتھ نوین وقار، انوشے عباسی، اسامہ خان، زباب رانا، فارس خالد، یاسر نوازاور ثنا عسکری شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر101طلاقیں کا آفیشیل ٹریلرجاری کردیا جس میں زاہد احمد ایک طلاق یافتہ وکیل کا کردار اد اکررہے ہیں۔اس ڈرامہ میں وہ اپنے مختلف نوعیت کے کلائنٹس کے ساتھ اپنے دلچسپ انداز میں پیش آتے ہیں۔ سیریز میں مرکزی کردارطلاق کے لئے آنے والے جوڑوں کے ساتھ دلچسپ انداز میں پیش آتا ہے۔
زاہداحمد کا نیا ڈرامہ 101طلاقیں کا آفیشیل ٹریلر جاری کردیاگیا
