اسلام آباد، کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی جیتی ہوئی 6نشستوں پر دھاندلی کر کے نتائج تبدیل کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ان نتائج کو درست کرنے کے بجائے دوبارہ گنتی کے احکام کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن پر ہائی کورٹ نے دوبارہ گنتی کے عمل کو روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔
لیکشن کمیشن نے 6یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کے اس حکم کو روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جس پر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ گنتی کے عمل کو روکنے کا حکم دیا۔
جماعت اسلامی کی درخواست تھی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین و قانون سے ماوراء فیصلہ ہے جسے معزز عدالت روکنے کا حکم دے۔
پٹیشن جماعت اسلامی کراچی کے الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان اور صدر پبلک ایڈکمیٹی سیف الدین ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں معزز عدالت سے الیکشن کمیشن کے ماروائے قانون عمل کو روکنے کے لیے فوری طور پر ایکشن لینے کی استدعا کی گئی۔