Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
منافع خوروں اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف کریک ڈائون ، لاکھوں روپے جرمانہ عائد |

منافع خوروں اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف کریک ڈائون ، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

کراچی:مہنگی اشیافروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے صوبے بھر میں 512 ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر 22 لاکھ 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

وزیرجامعات سندھ اسماعیل راہو کاکہناہے کہ کراچی سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں 100 کے قریب بچت بازاریں لگائی گئی ہیں، کراچی میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر دس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور متعدد دکانیں سیل کی گئی ہیں.

اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ سنجھورو میں ناقص آٹا فروخت کرنے پر فلورمل سیل کردی گئی ہے، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سندھ حکومت سخت ایکشن لے رہی ہے۔
صوبائی وزیر نےکہا کہ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے تمام اضلاع میں وزرا، مشیروں، اسپیشل اسسٹنٹ اور ایم پی ایز کو نگران مقرر کردیا ہے،سندھ بھر میں ڈپٹی کمشنرز نے مانیٹرنگ سیل بھی قائم کردیے ہیں،سندھ حکومت عوام کو رمضان مہینے میں رلیف فراہم کرنےکی ہرممکن کوشش کر رہی ہے،