Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
تنخواہوں میں35فیصد اضافہ،کم ازکم تنخواہ 50ہزار،گورنرسندھ کی تجویز |

تنخواہوں میں35فیصد اضافہ،کم ازکم تنخواہ 50ہزار،گورنرسندھ کی تجویز

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس وقت شدید مہنگائی کے باعث سفید پوش خاندان بری طرح سے متاثر ہو چکا ہے،سرکاری ملازمین کے حالات بھی بہت ہی زیادہ خراب ہو چکے ہیں اس لئے وزیراعلیٰ سندھ کو ملازمین کی تنخواہوں میں 30سے 35فیصد اضافہ کے لئے خط لکھ رہا ہوں اسی طرح اگلے بجٹ میں کم از کم اجرت 50ہزار روپے کرنے کی بھی تجویز دے رہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ دوسری جانب خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ، زائد منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن کی ضرورت ہے اس ضمن میں پرائس کنٹرول انسپکٹر کے اختیارات ایڈمنسٹریٹرز کو بھی دیئے جائیں ۔
گورنرہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گوٹھوں کی ریگو لرائزیشن پر سب کو اعتراضات ہیں اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا کہ وہ اس پر نظر ثانی کریں۔
ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ پھل مہنگے ہونے کی اصل وجہ باغات کے مالکان ہیں۔
دریں اثنا گورنر نے پانچویں سحری حسین آباد فوڈ سٹریٹ پر کی۔اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہارکیا ۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔