برطانیہ : برطانیہ کے فٹبال کلب میں مسلمانوں کیلیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔
زرائع کے مطابق چیلسی فٹبال کلب کی جانب سے اسٹیڈیم میں افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں برطانوی مسلمانوں نے شرکت کی۔
چیلسی افطار کا اہتمام کرنے والا انگلش پریمیئر لیگ کا پہلا کلب ہے۔
برطانوی مسلمانوں نے دعوت افطار پر فٹبال کلب کا شکریہ بھی ادا کیا اور مسرت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب فٹبال کلب انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے اور دلوں کو قریب کرنے کیلیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد آئندہ بھی کرے گے۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔