کراچی پولیس پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو لاہور سے گرفتار کر کے کراچی روانہ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حسان نیازی کو کراچی کے تھانہ جمشید کوارٹر میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، ان کو کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور اور کوئٹہ میں درج مقدمات میں حسان نیازی کی عدالتوں نے ضمانت منظور کر لی ہے۔ اس سے قبل تفتیشی حکام نے کہا تھا کہ کراچی پولیس کی 4 رکنی ٹیم نے حسان نیازی کو لاہور سے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
تفتیشی حکام نے کہا تھا کہ 4 رکنی ٹیم میں ایس آئی او اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کو تفتیش کے بعد کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔