Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
رانا ثنا کی دفاعی حکمت عملی , دھمکی نہیں سیاسی بیان تھا,وزیرداخلہ |

رانا ثنا کی دفاعی حکمت عملی , دھمکی نہیں سیاسی بیان تھا,وزیرداخلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ میں نے دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی ہے، عمرانی فتنہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور عدالت کا احترام کرنے والے لوگ ہیں۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، نہ اس مقدمے کے مدعی کا پتا ہے نہ گواہ کا, جوڈیشل کمپلیکس میں جو مناظر دیکھے وہ باعث شرم ہے، اس کے باوجود عمران نیازی کے خلاف قانون حرکت میں نہیں آیا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر 2 اسمبلی کے الیکشن ہوئے تو انہیں کوئی تسلیم نہیں کرے گا، ملک میں انارکی ہوگی یہی اس فتنے کا ایجنڈا ہے۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سے بہت کچھ نکلے گا، اتنا کچھ نکلے گا کہ وہاں صرف فتنہ رہ جائے گا۔