واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان سے متعلق بیانات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عام شہری ہیں اور امریکی خارجہ پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔
پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ زلمے خیل زاد کی ٹویٹس یا تبصرے ذاتی حیثیت میں ہیں اور وہ انتظامیہ کی طرف سے بیانات نہیں دے رہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سابق امریکی نمائندہ خصوصی کی جانب سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بیانات سامنے آئے ہیں جن کے ردعمل میں پاکستان کے دفتر خارجہ سمیت سیاستدانوں نے بھرپور ردعمل دیا۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔