ناصر حسین شاہ کا فاروق ستار اور حافظ نعیم کے بیانات پررعمل

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کا فاروق ستار اور حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے لگتا ہے فاروق ستار صرف پیپلز پارٹی حکومت کو برا بھلا کہنے کیلئے ایم کیو ایم میں واپس آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مردم شماری پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں ایم کیو ایم کو دعوت دی تھی اور ایم کیو ایم کا کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنا انکا اپنا فیصلہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے متعلق مردم شماری کے افسران کو ڈیش بورڈ پر رسائی صحیح گنتی کیلئے ہے اور حیرت ہے فاروق ستار کو مردم شماری والوں پر اعتبار ہے لیکن سندھ کے افسران پر نہیں؟ انھوں نے کہا کہ مردم شماری کا مقدمہ وزیراعلیٰ سندھ نے لڑا تھا اس وقت فاروق ستار کہاں تھے؟ ۔

انہوں نے کہاکہ فاروق بھائی نفرت کے بجائے بھلائی محبت کی سیاست کریں اب بہت گند ہوگیا، اب کراچی کے میئر کے خواب دیکھنے والے کو بھی مردم شماری یاد آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔