Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کا بانی گرفتار |

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کا بانی گرفتار

کابل : افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کے بانی کو کابل میں طالبان حکام نے گرفتار کر لیاہے۔

افغان طالبان نے گزشتہ سال لڑکیوں کی سیکنڈری ا سکول کی تعلیم پر پابندی عائد کردی تھی جس کے ساتھ افغانستان پہلا ملک بن گیاتھا جہاں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے ٹوئٹ کی کہ ’پین پاتھ‘ کے سربراہ اور لڑکیوں کی تعلیم کے حامی مطیع اللہ ویسا کو پیر کو کابل میں گرفتار کر لیا گیا۔

مطیع اللہ کے بھائی نے گرفتاری تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پیر کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر سے گرفتار کیاگیا۔سمیع اللہ ویسا نے بتایاکہ مطیع اللہ نماز ختم کر کے مسجد سے باہر نکلے تو دو گاڑیوں میں سوار افراد نے انہیں روکا، جب مطیع اللہ نے ان سے ان کی شناخت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مار پیٹ کی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

مطیع اللہ کی جانب سے قائم کی گئی تنظیم ا سکولوں کے لیے مہم چلاتی ہے اور دیہی علاقوں میں کتب تقسیم کرتی ہے اور ایک عرصے سے قبائلی عمائدین کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے قائل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔