کراچی: بلد یہ عظمی کراچی مالی بحران کا شکا ر پیٹرولیم کمپنی کوکروڑوں روپے کی ادائیگی نا ہو نے سے ایڈ منسٹریٹر کر اچی سمیت تمام افسران کے پیٹرول بند کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق پی ایس او نے بلدیہ عظمی کراچی کا فیو ل بند کر دیا بلد یہ عظمی کر اچی نے دو ما ہ سے پی ایس اوکو ادایئگی نہیں کی زرا ئع نے بتایا کہ دو کروڑ روپے سے زائد کے واجبا ت بتا ئے جا تے ہے جو متعدد یقین دہا نیوں کے بااجود ادائیگی نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈ منسٹریٹر کر اچی سیف الرحمن ، میونسپل کمشنر شجاعت حسین سمیت تمام افسران کا ایندھن بند کر دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تمام ریسکیو اداروں کا بھی فیول بند کر دیا گیا جس سے کے ایم سی کے امور چلا نے میں مشکلات کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے۔